QR codeQR code

2020 این ڈی، زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

20 Jul 2020 گھنٹہ 19:26

خلا سے دیوہیکل سائز کا پتھر 48 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔


امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ خلا سے دیوہیکل سائز کا پتھر 48 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ خلا سے دیوہیکل سائز کا پتھر 48 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ناسا نے زمین کی طرف بڑھنے والے پتھر کو 2020 این ڈی کا نام دیا ہے اور اس کا حجم 160 میٹر بتایا ہے۔

ناسا کے مطابق یہ دیوہیکل پتھر لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے لگے لندن آئی یا ملینیئم وہیل سے بھی بڑا ہے۔

خلا سے آنے والا یہ پتھر 24 جولائی کو زمین سے 5 لاکھ 86 ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔


خبر کا کوڈ: 469874

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469874/2020-این-ڈی-زمین-کی-طرف-بڑھ-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com