QR codeQR code

ایران میں کورونا سے متاثر 2 لاکھ 30 ہزار 608 افراد صحتیاب

16 Jul 2020 گھنٹہ 16:05

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں مزید 2 ہزار 500 افراد میں کرونا وائس کی تشخیص ہوئی ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں مزید 2 ہزار 500 افراد میں کرونا وائس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں 2 لاکھ 67 ہزار 61 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید 198 افراد انتقال کرگئے اور اب تک انتقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 608 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 30 ہزار 608 افراد نے کرونا وائرس کوشکست دے کر مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹرلاری نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3 ہزار 914 افراد کی حالت تشویشناک ہے، انہوں نے اسپتالوں میں زیرعلاج بیماروں کی صحتیاب کے لئے عوام سے دعا کی اپیل کی۔


خبر کا کوڈ: 469438

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/469438/ایران-میں-کورونا-سے-متاثر-2-لاکھ-30-ہزار-608-افراد-صحتیاب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com