QR codeQR code

امریکہ اب تک قاسم سلیمانی پر حملے کی معقول وجہ پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

8 Jul 2020 گھنٹہ 16:42

بغداد ائیرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے شہید قاسم سلیمانی پر حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا۔ اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کی اعلی کمیشن برائے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بغداد ائیرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے شہید قاسم سلیمانی پر حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف تھا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ اب تک قاسم سلیمانی پر حملے کی معقول وجہ پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے ادارے سے وابستہ مبصر اگنس کلیمارڈ نے کہا کہ دنیا میں ڈرون طیارون کے غلط استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مختلف ممالک کسی معقول وجہ کے بغیر اپنے اہداف طے کرکے انہیں ڈرون حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ امریکہ نے بغداد حملے کی جو وجوہات بیان کی تھیں کسی بھی لحاظ سے قابل اطمینان نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس سمیت کئی افراد پر حملے کے بعد کہا تھا کہ مذکورہ افراد امریکی مفادات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ایران نے حملوں کے بعد عراق میں واقع امریکی فوجی مرکز عین الاسد پر متعدد میزائل داغے تھے۔


خبر کا کوڈ: 468610

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468610/امریکہ-اب-تک-قاسم-سلیمانی-پر-حملے-کی-معقول-وجہ-پیش-کرنے-میں-ناکام-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com