QR codeQR code

برطانیہ کے روس کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات،

8 Jul 2020 گھنٹہ 15:45

برطانیہ کے روس کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ دیمتری پیسکوف


روسیا الیوم کے حوالے سے خبر ہے کہ کریملن  کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے روس کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے اس معاملے پر مناسب جوابی اقدامات کے اصول پر عمل کیا جائےگا۔ انہوں نے روس کی جانب سے  برطانیہ کے خلاف جوابی پابندیوں کے نفاذ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے حالیہ سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں گزشتہ روز روس کی  49 شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا، پابندیوں کے شکار افراد کی فہرست میں 25 روسی شخصیات بھی شامل ہیں۔ پابندیوں کی شکار شخصیات کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ برطانیہ میں انکے اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 468592

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468592/برطانیہ-کے-روس-خلاف-غیر-دوستانہ-اقدامات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com