QR codeQR code

پاراچنارا میں امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش،

8 Jul 2020 گھنٹہ 15:30

خونی جھڑپوں کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کر کے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔شیعہ علماء کونسل پاکستان


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پارا چنار میں ہونے والی قبائلی جھڑپوں کو امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے ان واقعات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان خونی جھڑپوں کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کر کے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے واضح کیا کہ اس قبائلی تنازعہ کے باعث اتحاد بین المسلمین کی قائم فضا کو مقدور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ امن و امان کے قیام کیلئے بھی کیے جانے والے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق اگر مقامی انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو ایسے واقعات رونما نہ ہوتے اور صورتحال اتنی گھمبیر نہ ہوتی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اس معاملے کو حل کر کے پارا چنار میں قیام امن کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنائے۔

 


خبر کا کوڈ: 468585

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468585/پاراچنارا-میں-امن-امان-کی-فضا-سبوتاژ-کرنے-مذموم-کوشش

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com