QR codeQR code

بغداد میں امریکی سفارتخانے کا پیٹریاٹ میزائیل کا تجربہ

5 Jul 2020 گھنٹہ 19:33

عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے امریکہ کی جانب سے بغداد میں اپنے سفارتخانے میں پیٹریاٹ ریڈار سسٹم کے تجربے کو اشتعال انگیز اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے


عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے امریکہ کی جانب سے بغداد میں اپنے سفارتخانے میں پیٹریاٹ ریڈار سسٹم کے تجربے کو اشتعال انگیز اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حسن کریم الکعبی کا کہنا تھا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے رہائشی علاقے میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم کا تجربہ نا قابل قبول ہے اور یہ اقدام دیگر غیر قانونی اقدامات کی طرح عراقی عوام کے خلاف ایک اور سازش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے تجربے نے ایک عراقی بچے کی جان لے لی۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے کل شام امریکہ کی جانب سے بغداد میں اپنے سفارتخانے میں پیٹریاٹ ریڈار سسٹم کی تعیناتی اور تجربے کی خبر دی تھی۔ اس خبر پر عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں، گروہوں اور عوام نے سخت رد عمل کا اظہار کیا جبکہ کچھ اس قسم کے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ ہوئےکہ یہ امریکہ کا سفارتخانہ نہیں بلکہ فوجی اڈہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 468251

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468251/بغداد-میں-امریکی-سفارتخانے-کا-پیٹریاٹ-میزائیل-تجربہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com