QR codeQR code

آیت اللہ سیستانی کی توہین کئے جانے پر النجباء کا ردعمل

5 Jul 2020 گھنٹہ 19:24

تحریک النُجَباء عراق کی پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین علی الاسدی نے اس توھین کی اصلی بنیاد، دھشت گروہ داعش کے خلاف آیت ‌الله سیستانی کا فتوائے جھاد شمار کیا ہے


تحریک النُجَباء عراق نے سعودی اخبار "الشرق الاوسط" کے ذریعہ آیت ‌الله سیستانی کی شرم آور توھین کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آل سعود نے تمام تمام حدیں پار کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک النُجَباء عراق کی پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین علی الاسدی نے اس توھین کی اصلی بنیاد، دھشت گروہ داعش کے خلاف آیت ‌الله سیستانی کا فتوائے جھاد شمار کیا ہے۔

انہوں نے واضح  طور سے کہا کہ اس فتوے نے تکفیری وھابیوں اور ان کے حامی، امریکن و غاصب صھیونیت کے خوابوں کو مٹی میں ملادیا ہے نیز عراق کی سرزمین و ناموس کی حفاظت کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی نیوز پیپر«الشرق الاوسط» نے 3/7/ 2020 جمعہ کی شب نشر ہونے والے 15193 شمار کے 13 ویں صفحہ کے اوپری حصہ پر عظیم الشان مرجع تقلید آیت‌ الله العظمی سید علی سیستانی کا توھین آمیز کارٹون نشر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 468249

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/468249/آیت-اللہ-سیستانی-کی-توہین-کئے-جانے-پر-النجباء-کا-ردعمل

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com