QR codeQR code

داعش کے خلاف جنگ میں امریکا نے عراق کی کوئی عسکری مدد نہیں کی۔ سابق وزیر اعظم عراق

3 Jul 2020 گھنٹہ 15:08

عراق میں داعش کے خاتمے میں امریکی حکومت نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، روس اور ایران نے عراق کی کھل کرحمایت کی۔ نوری المالکی


عراقی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں امریکا نے عراق کی کوئی عسکری مدد نہیں کی۔

المعلومہ نیوز نے خبر دی ہے کہ  عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراقی فورسز کی داعش دہشت گرد گروہ پر فتح میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے ۔

عراق کے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نےعراقی فورسز کو ہتھیار نہیں دیئے لیکن ایران اور روس نے بغداد کیلئے اپنے ہتھیاروں کے گوداموں کے دروازے کھول دیئے۔

عراق کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موصل پر داعش کے قبضہ میں عراقی فوج کے بعض عناصر ملوث تھے۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

داعش دہشتگرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی مدد سے عراق پر حملہ کیا اور اس ملک کے  شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر کے عوام پر بے پناہ انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔


خبر کا کوڈ: 467998

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467998/داعش-کے-خلاف-جنگ-میں-امریکا-نے-عراق-کی-کوئی-عسکری-مدد-نہیں-کی-سابق-وزیر-اعظم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com