QR codeQR code

صنعا ائرپورٹ پر دوبار بمباری،

2 Jul 2020 گھنٹہ 21:50

سعودی اتحادی کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ائرپورٹ سمیت مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔


رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ائرپورٹ سمیت مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے گزشتہ روز صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بناکر رن وے کو نقصان پہنچایا۔

صنعا ائرپورٹ پر دوبار بمباری کی گئی، جبکہ صنعا کے علاقے ''سعوان'' اور ''النہدین'' پر بھی فضائی  حملے کئے گئے۔ یمنی ذرائع کا کہناہے کہ سعودی اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے ''ذہبان'' نامی شہرمیں ٹائربنانے والی کمپنی کو نشانہ بنایا۔

صوبہ صعدہ سے اطلاعات ہیں کہ وہاں کے مختلف علاقوں پر بھی فضائی حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں متعدد نہتے یمنی شہری شہید یا زخمی ہوگئے۔

اسلامی مزاحتمی تحریک کے اعلی رہنما نے سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کو نہتے یمنی مسلمانوں کے خون کا حساب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کی مدد سے 2015 سے اب تک مسلسل نہتے یمنیوں پر بم برسا رہا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہید اور لاکھوں بے گھرہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467953

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467953/صنعا-ائرپورٹ-پر-دوبار-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com