QR codeQR code

زلمے خلیل زاد کا افغان امن عمل کےلیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ،

2 Jul 2020 گھنٹہ 16:08

اپنے دورے کے دوران زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کیں۔


 امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کےلیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی سفارتخانہ زلمے خلیل زاد اور عالمی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای و نے پاکستان کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کیں جس میں پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے اور اس کے خطے میں امن واستحکام کےلیے کردار پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کےلیے کوششوں پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات کےلیے فریقین کافی قریب آچکے ہیں، افغان دھڑے بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی اہمیت سے آگاہ ہیں، افغان دھڑوں کے مذاکرات علاقائی امن و استحکام کےلیے ضروری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467931

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467931/زلمے-خلیل-زاد-کا-افغان-امن-عمل-کےلیے-کوششوں-پر-پاکستانی-قیادت-شکریہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com