QR codeQR code

عراق ، امریکی فوج کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ،

1 Jul 2020 گھنٹہ 18:41

عراق کے مرکزی صوبے صلاح الدین میں امریکی فوج کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔


عراق کے مرکزی صوبے صلاح الدین میں امریکی فوج کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ صلاح الدین اور دیالہ سمیت مرکزی عراق میں واقع صوبوں میں امریکی فوج عراقی فورسز کے ساتھ مل کر داعش کے مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے شورش زدہ صوبوں میں داعش اور القاعدہ کے دوبارہ سرگرم ہونے کی خبروں سے عراقی حکام کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

مقامی نیوز چینل الفلوجہ نے جائے حادثے پر موجود ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مقامی کسانوں نے امریکی ڈرون طیارے کے مختلف پرزوں اور ملبے پر قبضہ کرلیا ہے۔ امریکی افواج نے تاحال واقعے کی تصدیق یا تردید کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ٹی وی چینل کے مطابق طیارے کی نابودی کے بعد امریکی افواج نے دوسرے ڈرون کے ذریعے جائے حادثہ پر بمباری کی اور طیارے کے بقایاجات کو مکمل ختم کردیا۔ یاد رہے کہ امریکی افواج نے حالیہ برسوں میں عراق میں مزاحمتی تنظیموں اور دیگر عناصر کے خلاف متعدد حملے کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467864

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467864/عراق-امریکی-فوج-کا-ڈرون-طیارہ-گر-کر-تباہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com