QR codeQR code

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

1 Jul 2020 گھنٹہ 16:48

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔


بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا جس کے بعد اس سال بھارتی فائرنگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 14ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق مقامی اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی نے بتایا کہ یہ شہادت یہاں سے تقریبا 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع وادی لیپا میں ہوئی، جہاں صبح 7 بجکر 15 منٹ پر بلااشتعال شیلنگ شروع کی گئی اور یہ 4 گھنٹے تک جاری رہی۔

انہوں نے ٹیلیفون پر ڈان کو بتایا کہ 16 سالہ لڑکا توحید، ڈنہ بیہک میں مٹی سے بنے ایک انفرااسٹرکچر سے دوسرے کی طرف جا رہا تھا کہ اس وقت اس کے قریب ایک درخت پر مارٹر گولہ آ گرا، جس سے اس کا پورا جسلم چھلنی ہوگیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔


خبر کا کوڈ: 467842

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467842/بھارت-کی-جانب-سے-لائن-آف-کنٹرول-پر-بلا-اشتعال-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com