QR codeQR code

قابض بھارتی فوج کی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ،3 نہتے کشمیری شہید

29 Jun 2020 گھنٹہ 19:13

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج اور پولیس نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے تین نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کو دینے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارت فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس سمیت بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 467599

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467599/قابض-بھارتی-فوج-کی-نام-نہاد-سرچ-ا-پریشن-کے-دوران-فائرنگ-3-نہتے-کشمیری-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com