QR codeQR code

یمن، سعودی اتحادی افواج کے درجنوں حملے،

28 Jun 2020 گھنٹہ 15:57

امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر بموں کی بارش کردی ہے۔


سعودی اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں حملے کئے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات تباہ ہوئے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ البیضاء کے ناطع، قانیہ اور السوادیہ پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں  نے 12 مرتبہ حملے کئے جبکہ صوبہ الجوف کے خب والشعف پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں  نے 7 مرتبہ حملے کئے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں  نے اسی طرح صوبہ مآرب کے مجزر، صوبہ حجہ کے عبس اور سرحدی صوبہ صعدہ کے کتاف علاقوں پر بھی بمباری کی۔


خبر کا کوڈ: 467459

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467459/یمن-سعودی-اتحادی-افواج-کے-درجنوں-حملے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com