QR codeQR code

سعودی عرب پر حملہ، متحدہ عرب امارت کا احتجاج

25 Jun 2020 گھنٹہ 18:45

بیان میں انصاراللہ پر خطے کا امن خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یمنی تنظیم نے سعودی عرب کے شہروں پر میزائلوں سے حملے کرکے بڑی غلطی کی ہے


متحدہ عرب امارات نے یمن کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ریاض، جیزان اور نجران پر ہونے والے حملوں کو عرب امارات پر حملہ قرار دیا۔ بیان میں حملوں کو دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے خطے میں اس کے منفی اثرات مرتب ہونے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق وزارات خارجہ نے سعودی عرب کی سالمیت اور سیکورٹی کو عرب امارات کی سیکورٹی قرار دیا ہے۔ عرب امارات ریاض کے ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں شریک ہے۔ دونوں ممالک یمن کے خلاف جنگ میں اتحادی ہونے کے ناطے تمام خطرات کا مشترکہ طور پر دفاع کریں گے۔

بیان میں انصاراللہ پر خطے کا امن خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یمنی تنظیم نے سعودی عرب کے شہروں پر میزائلوں سے حملے کرکے بڑی غلطی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 467172

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/467172/سعودی-عرب-پر-حملہ-متحدہ-امارت-کا-احتجاج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com