QR codeQR code

شمالی کوریا کا امریکہ کو انتباہ،

21 Jun 2020 گھنٹہ 16:49

روس میں شمالی کوریا کے سفارتخانے نے امریکہ کو ہر قسم کی جنگ کی آگ کو بھڑکانے اور اشتعال انگیزیوں پر متبنہ کیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے مابین جاری کشیدگی کے دوران روس میں شمالی کوریا کے سفارتخانے نے آج بروز سنیچر امریکہ کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی تو امریکہ کو اپنے جوہری میزائلوں سے تباہ و برباد کردےگا۔

روس میں شمالی کوریا کے سفارتخانے نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس کے پاس ایٹمی میزائل ہیں کہا کہ جو کوئی بھی شمالی کوریا کو دھمکی دے اسے ان میزائلوں سے نابود کردیا جائیگا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا جزیرہ نمائے کوریا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اور فوجی مشقوں کو علاقے میں کشیدگی کا باعث سمجھتا ہے اور ہمیشہ ہی علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور فوجی مشقوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔
ٹیگس












 


خبر کا کوڈ: 466739

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/466739/شمالی-کوریا-کا-امریکہ-کو-انتباہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com