QR codeQR code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری

2 Jun 2020 گھنٹہ 19:27

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے،


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف 2 روز کے دوران 15 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آج مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے، دونوں نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر شہید کیا گیا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران بدترین بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، قابض فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 13 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 464648

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464648/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-فوج-کی-ریاستی-دہشت-گردی-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com