QR codeQR code

پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آگئی،

31 May 2020 گھنٹہ 18:03

پاکستان، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 ہوگئی اور 1483 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آگئی اور ایک روز میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 88 زندگیاں نگل گیا اور اب تک کے سب سے زیادہ 3039 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 ہوگئی اور 1483 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے پانچ لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 25 ہزار 56، سندھ میں 27 ہزار 360، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 540 ، بلوچستان میں 4 ہزار 193 کیسز، اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار 418، گلگت بلتستان 678، آزاد کشمیرمیں 251 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 464415

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464415/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-کی-تباہ-کاریوں-تیزی-آگئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com