>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - کشمیر: مبینہ سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوان شہید - پرنٹ کریں

QR codeQR code

کشمیر: مبینہ سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

30 May 2020 گھنٹہ 14:41

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جب کہ لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی گئیں۔


کشمیر کے علاقے ضلع کلگام میں مبینہ سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جب کہ لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی گئیں۔

بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی، خواتین کی بے عزتی کی گئی، بزرگوں اور بچوں تک کو ہراساں کیا گیا اور نوجوانوں کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا جب کہ کئی نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں بھی لیا گیا۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے معصوم اور نہتے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ماورائے عدالت قتل کے شواہد پیش کرکے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

واضح رہے کہ سیکولر ملک ہونے کے دعویدار بھارت نے مسلمانوں کے مقدس ماہ میں مذہبی آزادی پر قدغن لگائے رکھی اور رمضان میں بھی نوجوانوں کو ماروائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جب کہ بنیادی انسانی حقوق پہلے ہی معطل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 464285

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464285/کشمیر-مبینہ-سرچ-ا-پریشن-کے-دوران-مزید-2-کشمیری-نوجوان-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com