QR codeQR code

عالمی قوانین کی پابندی امریکہ سمیت تمام ممالک کے لئے ضروری ہے

26 May 2020 گھنٹہ 14:49


ونزوئلا میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران کے آئل ٹینکروں کے خلاف امریکی عدم جارحیت سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی عہیداروں میں ابھی عقلمند افراد موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ونزوئلا میں تعینات ایران کے سفیرحجۃ اللہ سلطانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں ایران کے آئل ٹینکروں پر امریکی عدم جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے آئل ٹینکروں  کے خلاف  امریکی عدم جارحیت سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے عہدیداروں  میں ابھی عقلمند افراد موجود ہیں۔

ونزوئلا میں ایران کے سفیر حجت اللہ سلطانی نے کہا کہ  جنگ کے حامیوں اور طرفداروں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی پابندی سے ہی دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے اور عالمی قوانین کی پابندی امریکہ سمیت تمام ممالک کے لئے ضروری ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ آزاد تجارت سب کے مفاد میں ہے اور آزاد تجارت میں خلل ڈالنے سے عالمی تجارت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 463933

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/463933/عالمی-قوانین-کی-پابندی-امریکہ-سمیت-تمام-ممالک-کے-لئے-ضروری-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com