QR codeQR code

سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کرگئی

25 May 2020 گھنٹہ 18:50

ریاض میں 714، جدہ میں 390، مکہ مکرمہ میں 299 اور مدینہ منورہ میں 193 کیسز سامنے آئے ہیں۔


سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2532 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 65 ہزار 77 تک پہنچ گئی ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2532 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 65 ہزار 77 تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے ریاض سے جاری بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 65 ہزار 77 تک پہنچ گئی ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 مریض ہلاک  ہوئے اور اب مجموعی اموات 351 ہوگئیں۔ 

وزارت صحت نے کہا کہ  2562 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 36ہزار 40 ہوگئی۔

 ریاض میں 714،  جدہ میں 390، مکہ مکرمہ میں 299 اور مدینہ منورہ میں 193 کیسز سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 463826

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/463826/سعودی-عرب-میں-کورونا-متاثرین-کی-تعداد-65-ہزار-سے-تجاوز-کرگئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com