QR codeQR code

پاکستان کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس نے شدت اختیار کرلی،

20 May 2020 گھنٹہ 18:01

پاکستان کے شہر اسلام آباد ، کراچی ، لاہور میں کورونا وائرس کی وبا نے مزید شدت اختیار کرلی،


پاکستان کے شہر اسلام آباد ، کراچی ،  لاہور میں کورونا وائرس کی وبا نے مزید شدت اختیار کرلی ہے اور ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 932 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار 898 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے 31 ہزار 812 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جب کہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 463278

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/463278/پاکستان-کے-مختلف-شہروں-میں-کورونا-وائرس-نے-شدت-اختیار-کرلی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com