QR codeQR code

القدس کی آزادی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، آصف علی خان درانی

19 May 2020 گھنٹہ 17:14

ایران میں سابق پاکستانی سفیر کا یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں کے خلاف ناانصافیوں کے خاتمے پر زور،


ایران میں سابق پاکستانی سفیر آصف علی خان درانی نے یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں کے خلاف ناانصافیوں کے خاتمے پر زور دیا ہے کہ نام نہاد ڈیل آف سنچری کا مقصد ناجائز صہیونی ریاست کو با اختیار بنانا اور ان کے قبضہ بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدی کا معاہدہ صیہونیوں کو فلسطینی علاقوں پر قبضہ بڑھانے کے لئے سرگردانی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

آصف علی خان درانی نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین سمیت دنیا کے ہر حصے میں ناانصافی کا خاتمہ ہونا چاہئے اور مسئلہ فلسطین کا واحد باضابطہ حل دو ریاستوں کے قیام کے حل کی تکمیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں قابض صہیونی اپنے مطالبات کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور وہ ڈیل آف سنچری جو توسیع پسندی کا مکمل منصوبہ ہے، میں پہلے سے کہیں زیادہ طاقت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر غیرقانونی قبضہ اور دنیا بھر میں سمیت کشمیر میں ہونے والی ناانصافیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ القدس کی آزادی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے لیکن اسلامی دنیا میں اتحاد کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے، بدقسمتی سے مسلم دنیا میں کوئی اتحاد نہیں ہے لہذا مسلمانوں کو امت اسلامی کے استحکام اور خوشحالی کے لئے متحد ہونا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 463169

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/463169/القدس-کی-آزادی-کے-لئے-عملی-اقدامات-اٹھانے-ضرورت-ہے-آصف-علی-خان-درانی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com