QR codeQR code

امریکہ غاصب صہیونی حکومت کا حامی اور طرفدار ہے: وزارت خارجہ ایران

15 May 2020 گھنٹہ 23:59

امریکہ ، دہشت گرد ، غاصب اور ظلم و بربریت کی بنیاد پر قائم ہونے والی اسرائیل کی غاصب حکومت کا حامی ہے۔ وزارت خارجہ ایران


مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ، نسل پرست اور غاصب صہیونی حکومت کا حامی اور طرفدار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی سفارتخانہ کے بیت المقدس منتقل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ ایک ایسی غاصب حکومت کا طرفدار ہے جس کی بنیاد دہشت گردی ، ظلم و ستم اور قتل و غارت پر استوار ہے۔

امریکہ اسرائیل کے وحشیانہ جرائم میں اپنی شراکت پر فخر کرتا ہے ، امریکی اور اسرائیلی اتحاد نے دنیا کو بہت بڑے خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ٹھیک 14 مئي 2018 کو اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرکے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ ، دہشت گرد ، غاصب اور ظلم و بربریت کی بنیاد پر قائم ہونے والی اسرائیل کی غاصب حکومت کا حامی ہے۔

امریکہ نے 70 سال قبل اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کیا اور اس وقت سے لیکر آج تک فلسطینی عوام کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 462703

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/462703/امریکہ-غاصب-صہیونی-حکومت-کا-حامی-اور-طرفدار-ہے-وزارت-خارجہ-ایران

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com