QR codeQR code

روس اور چین نےکا سلامتی کونسل کے اجلاس کے بائیکاٹ

13 May 2020 گھنٹہ 23:59

روس اور چین نےیورپ کی جانب سے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال ہونے کے الزام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔


شام کے ٹیلی ویژن چینل الخباریہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نبنزیا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس اور چین کی شرکت نہ کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے صاف اور شفاف طریقے سے تحقیات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے سفیرکا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں یورپ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شفافیت کے نعروں کے بر خلاف بند کمرے میں اجلاس منعقد کیا گیا جو روس کی نگاہ میں صحیح نہیں ہے۔ اس لئے کہ اس طرح کے اقدامات کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے سمجھوتے میں ملکوں کے اختیارات کو سلب کرنے کے مترادف ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک نے شام کی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے دمشق پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کرنے کا بہانہ بناتے ہوئے شام کے فوجی مراکز اور انفرا اسٹریکچرکو نشانہ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 462500

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/462500/روس-اور-چین-نےکا-سلامتی-کونسل-کے-اجلاس-بائیکاٹ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com