QR codeQR code

پاکستان: کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 ہزار 299

13 May 2020 گھنٹہ 23:55

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 255 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35 ہزار 299 اور جاں بحق افراد کی تعداد 737  ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 848 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 255 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اب تک کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 699 ہوگئی اور 35  ہزار 299  افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 13 ہزار 341 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 13 ہزار 225، خیبرپختونخوا 5 ہزار 21، بلوچستان 2 ہزار 158، اسلام آباد 759، آزاد کشمیر 89 اور گلگت بلتستان میں 475 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان مریضوں میں سے 8 ہزار 812 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 267 اموات ہوئیں۔ پنجاب میں 214، سندھ میں 218، بلوچستان 27، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس ایک شخص کی جان لے چکا ہے جبکہ ملک میں کورونا کے 167 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 462498

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/462498/پاکستان-کورونا-کے-مصدقہ-مریضوں-کی-تعداد-35-ہزار-299

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com