QR codeQR code

ایران : کورونا کے زوال میں تیزی

1 May 2020 گھنٹہ 3:25

ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کے پچھتر ہزار ایک سو تین ہو گئی ہے: ایران کی وزارت صحت


ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے جمعرات کو کورونا کے بارے میں اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کے پچھتر ہزار ایک سو تین ہو گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران کے اسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد صرف تیرہ ہزار پانچ سو نو رہ گئ ہے۔
 
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے نو سو تراسی نئے مریضوں کا اندراج ہوا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی کل تعداد چورانوے ہزار چھے سو چالیس ہوگئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید اکہتر افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھے ہزار اٹھائیس تک جا پہونچی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا میں کورونا متاثرین کی کل تعداد بتیس لاکھ اڑتالیس ہزار ہو چکی ہے جن میں سے دو لاکھ انتیس ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور دس لاکھ سولہ ہزار سے زائد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 460913

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/460913/ایران-کورونا-کے-زوال-میں-تیزی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com