QR codeQR code

ملت فلسطین متحد ہو کر سینچری ڈیل کا مقابلہ کرے گی. اسماعیل ہنیہ

24 Apr 2020 گھنٹہ 19:02

صدر محمود عباس اور تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ٹیلی فونی گفتگو


فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس اور تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ملت فلسطین متحد ہو کر سینچری ڈیل کا مقابلہ کرے گی.

محدود اختیارات کی مالک فلسطینی حکومت کے صدر محمود عباس اور تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک ٹیلی فونی گفتگو میں نئی اسرا‏ئیلی کابینہ کی تشکیل سمیت فلسطین کے سیاسی حالات کے بارے میں گفتگو کی۔

صیہونی حکومت غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کر کے سینچری ڈیل پر عمل درآمد کرنا چاہتی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اٹھائیس جنوری دوہزار بیس کو صیہونی وزیر اعظم نتن یاھو کی موجودگی میں سینچری ڈیل کی رونمائی کی ہے۔

بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دار الحکومت قرار دینا، غرب اردن کی تیس فیصد زمینیں اسرائیل میں شامل کرنا، فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر پابندی اور فلسطینیوں کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا، شرمناک سینچری ڈیل کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 460072

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/460072/ملت-فلسطین-متحد-ہو-کر-سینچری-ڈیل-کا-مقابلہ-کرے-گی-اسماعیل-ہنیہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com