QR codeQR code

پالہنڈ میںب ھی کورونا وائرس کے پھیلاو کے شبہ میں ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز نظر آتش

ہالینڈ میں مشتعل افراد نے محض افواہوں پر 5 جی ٹیکنالوجی کے ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کوآگ لگادی۔

12 Apr 2020 گھنٹہ 22:53

ہالینڈ میں مشتعل افراد نے محض افواہوں پر فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کوآگ لگادی۔ اطلاعات کے مطابق ہالینڈ میں گزشتہ دنوں یہ  افواہیں زیر گردش تھیں کہ 5 جی ٹیکنالوجی  سے کورونا وائرس اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں


ہالینڈ میں مشتعل افراد نے محض افواہوں پر 5 جی ٹیکنالوجی کے ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کوآگ لگادی۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ہالینڈ اخـار انگجت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ میں مشتعل افراد نے محض افواہوں پر فائیو جی ٹیکنالوجی کے ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کوآگ لگادی۔ اطلاعات کے مطابق ہالینڈ میں گزشتہ دنوں یہ  افواہیں زیر گردش تھیں کہ 5 جی ٹیکنالوجی  سے کورونا وائرس اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ جس کے بعد  مشتعل افراد نے فائیو جی ٹاورز کو جلادیا اور ٹیلی کمیونی کیشن سےمتعلق دیگر وسائل کو بھی نذر آتش کردیا۔ مقامی اخبار نے فائیو جی ٹاورز کی کمپنی کے ڈائریکٹر کے حوالے سے لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایسے چار واقعات ہوئے ہیں ، نیدرلینڈز میں ابھی یہ ٹیکنالوجی آزمائشی مرحلے میں ہے، جون میں اس کا آغاز کیا جانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 458570

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458570/پالہنڈ-میںب-ھی-کورونا-وائرس-کے-پھیلاو-شبہ-میں-ٹیلی-کمیونی-کیشن-ٹاورز-نظر-آتش

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com