QR codeQR code

یمن پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری

سعودی اتحاد نے جنگ بندی کا اعلان کرنے کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

10 Apr 2020 گھنٹہ 17:19

آدھی رات کو یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر سعودی اتحاد نے توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 2 عام شہری شہید ہو گئے سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صعدہ اور حجہ صوبوں پر بھی بمباری کی۔


سعودی اتحاد نے جنگ بندی کا اعلان کرنے کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق آدھی رات کو یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر سعودی اتحاد نے توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 2 عام شہری شہید ہو گئے۔
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صعدہ اور حجہ صوبوں پر بھی بمباری کی۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کے روز سرکاری طور پر اعلان کیا تھا کہ یمن میں جنگ بندی ہو گئی ہے جو دو ہفتے تک قائم رہے گی تاہم اس کی مدت بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 458277

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/458277/یمن-پر-سعودی-جنگی-طیاروں-کی-وحشیانہ-بمباری-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com