QR codeQR code

اسپین کی نائنب وزیر اعظم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی

اسپین کی نائب وزیر اعظم کارمین کالوؤ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تائید ہوئی ہے۔ اسپین کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اسپین کی حکومت ک

27 Mar 2020 گھنٹہ 21:26

کالوؤ منگل کے روز کویڈ-19 ٹیسٹ میں پازیٹو نکلیں، حالانکہ اس سے پہلے کرائے گئے ٹیسٹ میں ان کے مبتلا ہونے کی تائید نہیں ہوئی تھی


اسپین کی نائب وزیر اعظم کارمین کالوؤ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تائید ہوئی ہے۔
اسپین کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اسپین کی حکومت کے ایک بیان کے حوالے سے میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کالوؤ منگل کے روز کویڈ-19 ٹیسٹ میں پازیٹو نکلیں، حالانکہ اس سے پہلے کرائے گئے ٹیسٹ میں ان کے مبتلا ہونے کی تائید نہیں ہوئی تھی۔
پہلے ٹیسٹ کے بعد پھر سے کرائے گئے ٹیسٹ میں ان کے مبتلا ہونے کی تائید ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کالوؤ کی حالت بہتر ہے اور کا علاج و معالجہ چل رہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ-19 وبا سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک اسپین ہے جہاں کورونا وائرس میں اب تک 64 ہزار 69 سے زائد افراد مبتلا ہیں جبکہ 4 ہزار 8 سو 54 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 456560

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456560/اسپین-کی-نائنب-وزیر-اعظم-بھی-کورونا-وائرس-کا-شکار-ہوگئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com