QR codeQR code

پاکستان کے صوبائی وزیر تعلیم بھی کورونا وائرس کا شکار

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

23 Mar 2020 گھنٹہ 21:09

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے


پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اس حوالے سے تصدیق کردی ہے۔ سعید غنی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، رپورٹ میں ابھی تک جو بتایا گیا ہے اس کے بعد   سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسو لیشن میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ گزشتہ دنوں جن دوستوں سے ملا ان تمام افراد سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنے گھر میں قرنطینہ میں رہیں، اور عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ  بھی گھروں پر رہیں اور کورونا سے خود بھی بچیں اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 456142

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456142/پاکستان-کے-صوبائی-وزیر-تعلیم-بھی-کورونا-وائرس-کا-شکار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com