QR codeQR code

افغانستان میں صدارتی امیدواروں کے درمیان اختلافات مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر اتفاق

کابل سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ عبداللہ عبداللہ کی انتخابی کمیٹی کے نائب سربراہ عنایت اللہ باہر فرھمند نے جمعرات کو کہا

27 Feb 2020 گھنٹہ 19:33

افغانستان میں صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی انتخابی کمیٹیوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں ایک دوسرے سے مذاکرات کیے ہیں۔


افغانستان میں صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی انتخابی کمیٹیوں نے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں ایک دوسرے سے مذاکرات کیے ہیں۔
کابل سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ عبداللہ عبداللہ کی انتخابی کمیٹی کے نائب سربراہ عنایت اللہ باہر فرھمند نے جمعرات کو کہا کہ ان مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اشرف غنی اپنی تقریب حلف برداری کی تاریخ ملتوی کردیں گے اور عبداللہ عبداللہ بھی گورنروں کو تعیناتی کا کام روک دیں گے۔ کہا جا رہا ہے افغانستان کے امور میں امریکا کے نمائندے زلمی خلیل زاد نے ان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا- افغانستان کے ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ اشرف غنی کے عہدے کی تقریب حلف برداری نو مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے - اس سے پہلے ان کی تقریب حلف برداری ستائیس فروری کو ہونے والی تھی۔ عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اشرف غنی کو کامیاب قرار دیا اور عبداللہ عبداللہ نے ان نتائج کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ 


خبر کا کوڈ: 452974

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452974/افغانستان-میں-صدارتی-امیدواروں-کے-درمیان-اختلافات-مذاکرات-ذریعہ-حل-کرنے-پر-اتفاق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com