QR codeQR code

عراقی سکیورٹی فورسز کی داعش دہشتگردوں کے خلاف موثر کاروائی

عراق کے صوبہ کرکوک کے وادی زغیتون میں داعش دہشتگرد گروہ کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا

25 Feb 2020 گھنٹہ 15:32

داعش کے ان تینوں دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی کے خصوصی سیکورٹی دستوں نے ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔اس کاررائی کے دوران سات دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


عراق کے صوبہ کرکوک کے وادی زغیتون میں داعش دہشتگرد گروہ کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
عراقی ذرائع کے مطابق داعش کے ان تینوں دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی کے خصوصی سیکورٹی دستوں نے ایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔اس کاررائی کے دوران سات دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے کچھ عناصر اس ملک کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور گاہے بگاہے دہشتگردانہ اقدامات کرتے رہتے ہیں۔امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں کی مالی و فوجی مدد سے وجود میں آنے والے داعش دہشتگرد گروہ نے دوہزار چودہ میں عراق پر حملہ کر کے شمالی و مغربی عراق کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا اور بے پناہ جرائم کا ارتکاب کیا۔ اس کے بعد عراق نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایران سے مدد کی اپیل کی ۔عراقی فوجیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دوہزار سترہ کو داعش کے آخری ٹھکانے راوہ شہر کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ صوبہ الانبار کے اس شہر کی آزادی کے بعد عراق سے داعش کا خاتمہ ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 452736

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452736/عراقی-سکیورٹی-فورسز-کی-داعش-دہشتگردوں-کے-خلاف-موثر-کاروائی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com