QR codeQR code

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں زلزلہ کے نتیجے میں مکانات تباہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے سرحدی علاقوں میں آج آنے والے زلزلے سے کافی تباہی ہوئی

23 Feb 2020 گھنٹہ 13:55

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر  خوی کے قطور علاقے آج صبح آنے والے شدید زلزلے میں اب تک 36  افراد زخمی ہوئے اور 25 دیہات کے 20 سے 90 فیصد مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے سرحدی علاقوں میں آج آنے والے زلزلے سے کافی تباہی ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر  خوی کے قطور علاقے آج صبح آنے والے شدید زلزلے میں اب تک 36  افراد زخمی ہوئے اور 25 دیہات کے 20 سے 90 فیصد مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دعائیں پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ آنے والے زلزلے کے بعد اب تک 13 آفٹر شاک آئے۔
 امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصرف ہیں۔
در ایں اثنا ایران کے پڑوسی ملک ترکی میں بھی زلزلہ آیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکی کے 43 دیہات متاثر ہوئے ہیں، تاہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 452487

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452487/ایران-کے-صوبہ-مغربی-آذربائیجان-میں-زلزلہ-نتیجے-مکانات-تباہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com