QR codeQR code

چین نے ایران کو کورونا وائرس سے مقابلے کیلیے تعاون کی پیشکش کردی

چین کی وزارت خارجہ نے کرونا وائرس کے انسداد میں ایران کے ساتھ تعاون پر زور دیا ہے

22 Feb 2020 گھنٹہ 21:06

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے ایران میں کرونا وائرس سے چار افراد کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک انسداد کرونا کے حوالے سے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔


چین کی وزارت خارجہ نے کرونا وائرس کے انسداد میں ایران کے ساتھ تعاون پر زور دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے ایران میں کرونا وائرس سے چار افراد کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک انسداد کرونا کے حوالے سے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ گنگ شوانگ نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام نے کرونا وائرس کے مقابلے میں چین کے ساتھ بھرپور تعاون اور امداد کی تھی اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایران کی مدد کریں۔ 
 
قابل ذکر ہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اب تک  پانچ افراد کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ اٹھائس افراد اس مہلک بیماری میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ 
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دوہزار دو سو پچاس سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے دوہزار دوسو چھتیس افراد صرف چین میں ہلاک ہوئے ہیں۔ 
چین کے صوبے ووہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس، امریکہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، جنوبی کوریا، جاپان، کینیڈا، سوئیڈن، اسپین، فرانس، متحدہ عرب امارات اور ایران سمیت دنیا کے اکتیس سے زائد ملکوں میں سرایت کرگیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 452417

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452417/چین-نے-ایران-کو-کورونا-وائرس-سے-مقابلے-کیلیے-تعاون-کی-پیشکش-کردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com