QR codeQR code

امریکہ ایک مالدار ملک ہے لیکن پھر بھی 38 ملین افراد بھوک وافلاس کا شکار ہیں

الہان عمر نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں امریکہ میں بڑے پیمانے پر فقر و غربت اور مفلسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا

17 Feb 2020 گھنٹہ 14:43

امریکی کانگرس کی مسلمان رکن الہان عمر نے امریکہ میں بڑے پیمانے پر فقر و غربت اور مفلسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں 11 ملین بچے بھوک اور افلاس کا شکار ہیں


امریکی کانگرس کی مسلمان رکن الہان عمر نے امریکہ میں بڑے پیمانے پر فقر و غربت اور مفلسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں 11 ملین بچے بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔
یین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگرس کی مسلمان رکن الہان عمر نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں امریکہ میں بڑے پیمانے پر فقر و غربت اور مفلسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں 11 ملین بچے بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔ الہان عمر کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے کہ امریکی بچے بھوکے رہیں اور ان کے پاس دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے بھی پیسے نہ ہوں۔ الہان عمر نے کہا کہ امریکہ ایک مالدار ملک ہے جو ناخالص آمدنی کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے اس کے باوجود امریکہ میں 38 ملین افراد بھوک اور مفلسی کا شکار ہیں۔ مہر نیوز کے مطابق الجزیرہ نے گذشتہ سال ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ میں 9۔12 فیصد عورتیں اور 6 ۔ 10 فیصد مرد فقر کا شکار ہیں جن کی مجموعی تعداد 38 ملین بنتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 451822

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/451822/امریکہ-ایک-مالدار-ملک-ہے-لیکن-پھر-بھی-38-ملین-افراد-بھوک-وافلاس-کا-شکار-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com