QR codeQR code

پاکستان میں موجود اشیائے خورد و نوش کے بحران پر جلد از جلد قابو پالیا جائے گا

پاکستان میں حکومت نے آٹے اور چینی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔

10 Feb 2020 گھنٹہ 19:59

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ میں عام شہریوں کو سستی قیمت پر بنیادی ضرورت کی اشیا کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کو زیادہ فعال اور اس کی کارکردگی کو زیادہ بہتر بنانے کے بارے میں ضروری ہدایات دیں گے۔


پاکستان میں حکومت نے آٹے اور چینی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے قیمتوں کے بحران کو کنٹرول کرنے کے لئے ،یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ایم ڈی کو طلب کرلیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ میں عام شہریوں کو سستی قیمت پر بنیادی ضرورت کی اشیا کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دیں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کو زیادہ فعال اور اس کی کارکردگی کو زیادہ بہتر بنانے کے بارے میں ضروری ہدایات دیں گے۔
پاکستانی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے ملک بھر میں پچاس ہزار ریٹیلر اسٹور کھولنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور وزیر اعظم ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو اس سلسلے میں بھی ضروری ہدایات دیں گے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے نے بحرانی صورت حال اختیار کرلی ہے۔ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر حال میں قیمتیں نیچے لائیں گے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں منگل تک ضروری اقدامات کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 451086

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/451086/پاکستان-میں-موجود-اشیائے-خورد-نوش-کے-بحران-پر-جلد-قابو-پالیا-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com