QR codeQR code

ایرانی سیٹلائٹ ، سیمرغ سیٹلائٹ لانچر سے خلاء میں بھیجا جائےگا

ایران کی خلائی صنعت نے چھتیس ہزار کلومیٹر کے مدار میں پہنچنے کے لئے اہم قدم اٹھائے ہیں

9 Feb 2020 گھنٹہ 20:50

ایران کے ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر نےملک کی خلائی صنعت کے چھتیس ہزار کلومیٹر کے مدار میں پہنچنے کے اہم اقدام کی خبر دی ہے


ایران کے ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر نےملک کی خلائی صنعت کے چھتیس ہزار کلومیٹر کے مدار میں پہنچنے کے اہم اقدام کی خبر دی ہے ۔
ایران کے ٹیلی مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر محمد جواد آذری جھرمی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایران کی خلائی صنعت نے چھتیس ہزار کلومیٹر کے مدار میں پہنچنے کے لئے اہم قدم اٹھائے ہیں اور جلد ہی ظفر ایرانی سیٹلائٹ ، سیمرغ سیٹلائٹ لانچر سے خلاء میں بھیجا جائےگا اور سطح زمین سے پانچ سو کیلومیٹر کے مدار میں لانچ ہوگا۔ ظفر سیٹلائٹ کم سے کم ڈیڑھ سال تک مدار میں رہے گا ۔ اس کا وزن ایک سو تیرہ کیلو گرام ہوگاظفر سیٹلائٹ کے اپلیکیشنز میں جھیلوں کی حدود اور ساحلی پٹیوں کی نگرانی ، اراضی اور زرعی زمینوں کے نقشوں کی جدید کاری، مستقل اور موسمی جھیلوں کی تبدیلیوں کی نگرانی ، شہری علاقوں میں بحران کے بعد پہنچنے والے نقصانات، بنیادی ڈھانچوں کی تیاری اور شہری علاقوں کے حدود اربعہ میں توسیع و ترقی کا تعین و نگرانی کرنا شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 450984

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/450984/ایرانی-سیٹلائٹ-سیمرغ-لانچر-سے-خلاء-میں-بھیجا-جائےگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com