QR codeQR code

سرائیلی فوجوں پر فلسطینیوں کی جانب سے حملہ

زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

6 Feb 2020 گھنٹہ 17:51

صیہونی ذرائع نے بھی اس خـبر کی تصدیق کی ہے کہ فلسطینیوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوج کی گولان بریگیڈ کے فوجیوں پر اپنی گاڑیاں چڑھا دی ہیں


صیہونی ذرائع نے بھی اس خـبر کی تصدیق کی ہے کہ فلسطینیوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوج کی گولان بریگیڈ کے فوجیوں پر اپنی گاڑیاں چڑھا دی ہیں۔ زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ صیہونی فوج اس کارروائی کے ذمہ داروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ صیہونی اخبار بدیعوت احارونوت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کر کے چھاونی میں واپس جا رہے تھے۔قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت گولان بریگیڈ کو فلسطینیوں کے خلاف خصوصی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 450642

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/450642/سرائیلی-فوجوں-پر-فلسطینیوں-کی-جانب-سے-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com