QR codeQR code

جواد ظریف کی صدی کی ڈیل کی شدید الفاظ میں مذمت

حمد جواد ظریف نے کہا اسلامی ممالک کو امریکی- صہیونی شیطانی منصوبے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

6 Feb 2020 گھنٹہ 17:13

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں علاقے اور فلسطین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں علاقے اور فلسطین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نےامریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے نام نہاد صدی کی ڈیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
محمد جواد ظریف نے صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کے جائز اور قانونی جدو جہد کی حمایت کے لیے ایران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکی- صہیونی شیطانی منصوبے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے محمود عباس اور اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 450638

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/450638/جواد-ظریف-کی-صدی-ڈیل-شدید-الفاظ-میں-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com