QR codeQR code

کرونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر پاکستان نے چین سے پروازوں کو معطل کردیا

کورونا وائرس کے معاملے پر پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا

31 Jan 2020 گھنٹہ 16:38

چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے اور اس کے پاکستان میں منتقل ہونے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے تمام پروازیں معطل کردی ہیں


چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے اور اس کے پاکستان میں منتقل ہونے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے اور اس کے پاکستان میں منتقل ہونے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پر پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چین کے لیے فوری طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 449875

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449875/کرونا-وائرس-پھیلنے-کے-پیش-نظر-پاکستان-نے-چین-سے-پروازوں-کو-معطل-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com