QR codeQR code

سینچری ڈیل کے خلاف ترکی اور اردن میں امریکی سفارتخانے اور قونصل پر مظاہرے

ترکی اور اردن کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے باہر نعرے بازی کی گئی

29 Jan 2020 گھنٹہ 14:24

ترکی اور اردن کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے باہر نعرے بازی کی گئی


ترکی اور اردن کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے باہر نعرے بازی کی گئی۔
امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کے تیار کردہ مغربی ایشیا پلان یا وہی سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف ترکی میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
رپورٹ کے مطابق استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر سیکڑوں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر امریکا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے جبکہ انقرہ میں بھی امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔
ادھراردن میں بھی سیکڑوں افراد نے امریکی سفارخانے کے باہر ٹرمپ کے مغربی ایشیا پلان یا سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔ ایران نے بھی اس منصوبے کو مکمل طور پرمسترد کر دیا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب قراردیا۔
فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ منصوبہ بین الاقوامی قوانی کے خلاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 449656

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449656/سینچری-ڈیل-کے-خلاف-ترکی-اور-اردن-میں-امریکی-سفارتخانے-قونصل-پر-مظاہرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com