QR codeQR code

چین کے شہر  ووہان میں 4 پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس پایا گیا ہے

چین میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ میں جان لیوا کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے

29 Jan 2020 گھنٹہ 13:59

پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے اسلام آباد میں کورونا وائرس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین میں 28 سے 30 ہزار پاکستانی مقیم ہیں


چین میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ میں جان لیوا کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں زیر تعلیم 4 پاکستانی طلبہ میں جان لیوا کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے اسلام آباد میں کورونا وائرس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین میں 28 سے 30 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے ووہان شہر میں 500 پاکستانی طلبہ زیر تعلیم ہیں، ووہان میں 4 پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم علاج کے بعد ان کی صحت میں بہتری آئی ہے۔
ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ چین میں پاکستانی سفارت خانہ اپنے طلبہ سے رابطے میں ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں جس کے باعث اس کی تشخیص مشکل ہے، اس بیماری میں سردرد،بخاری،کھانسی اور سانس میں تکلیف کی شکایت ہوتی ہے، لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر اس وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی، اس سےچھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے، تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کے صرف 3 فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 449650

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449650/چین-کے-شہر-ووہان-میں-4-پاکستانی-طلبہ-کورونا-وائرس-پایا-گیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com