QR codeQR code

عراقی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانہ پر راکٹ حملے میں متعدد اہلکار زخمی

امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے  کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کا کام شروع کیا

27 Jan 2020 گھنٹہ 20:27

بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے میں امریکی سفارتخانے کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے


بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے میں امریکی سفارتخانے کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے  کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کا کام شروع کیا۔
امریکی فوج کے ایک آفیسر نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کاتیوشا میزائل سے کیا گیا تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔
واضح رہے کہ بغداد میں اتوار کی رات گرین زون پر 5 راکٹ داغے گئے کہ جن میں سے ایک امریکی سفارتخانے پر لگا۔
عراق میں امریکی سفارتخانے پر گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار راکٹ حملے کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 449471

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449471/عراقی-دارالحکومت-میں-امریکی-سفارت-خانہ-پر-راکٹ-حملے-متعدد-اہلکار-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com