QR codeQR code

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ڈھاکہ میں بھارت کے خلاف مظاہرے

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کےخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں

27 Jan 2020 گھنٹہ 17:09

بھارت کے نسل پرستانہ قوانین اور مقبوضہ کمشیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں احتجاجی مظآہرہ کیا گيا،بنگلہ دیش کے اہم اورنمایاں عوامی مقامات پر بھارتی ظلم و بربریت کے پوسٹر آویزاں کردیئے گئے ہیں


بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے نسل پرستانہ قوانین اور مقبوضہ کمشیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں احتجاجی مظآہرہ کیا گيا،بنگلہ دیش کے اہم اورنمایاں عوامی مقامات پر بھارتی ظلم و بربریت کے پوسٹر آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کے یوم جمہوریہ پر بنگلہ دیش میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کےخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ،اہم عوامی مقامات پر بھارتی ظلم وبربریت کے پوسٹر آویزاں کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا 71 واں یوم جمہوریہ " یوم سیاہ "کے طور پر منا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 449444

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449444/بھارت-کے-یوم-جمہوریہ-موقع-پر-ڈھاکہ-میں-خلاف-مظاہرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com