QR codeQR code

افغانستان کے انتخابات میں امریکی مداخلت مشکلات میں اضافہ کا سبب ہے

افغان سینیٹ نے تاکید کی ہے کہ امریکہ نے صدارتی انتخابات کو بھی اپنی غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔

20 Jan 2020 گھنٹہ 23:38

افغان سینیٹ کے ڈپٹی اسپیکر محمد آصف صدیقی نے پیر کو سینیٹ کے عام اجلاس میں افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان میں تاخیر کی وجہ امریکی مخالفتوں کو قرار دیا


افغان سینیٹ نے تاکید کی ہے کہ امریکہ نے صدارتی انتخابات کو بھی اپنی غلط پالیسیوں کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔
افغان سینیٹ کے ڈپٹی اسپیکر محمد آصف صدیقی نے پیر کو سینیٹ کے عام اجلاس میں افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان میں تاخیر کی وجہ امریکی مخالفتوں کو قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان، قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات جاری رہنے کی بنا پر موخر ہو رہا ہے۔
افغان سینیٹ کے ایک رکن گل احمد اعظمی نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان جلد سے جلد ہونا چاہئے تاکہ امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ایک مضبوط حکومت تشکیل دی جائے۔
افغانستان کے صدارتی انتخابات اٹھائیس ستمبر کو ہوئے تھے لیکن نتائج کا اعلان ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 448777

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/448777/افغانستان-کے-انتخابات-میں-امریکی-مداخلت-مشکلات-اضافہ-کا-سبب-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com