QR codeQR code

عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین دھماکوں کی اطلاع

عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے دارالحکومت بغداد میں تین دھماکوں کی خبر دی ہے۔

20 Jan 2020 گھنٹہ 15:50

اتوار کی رات شمالی عراق میں دو دھماکے ہوئے جبکہ مشرقی بغداد میں بھی ایک دھماکا ہوا ہے۔ اس دھماکے میں کم سے کم چھے افراد زخمی ہوئے ہیں۔


عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے دارالحکومت بغداد میں تین دھماکوں کی خبر دی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات شمالی عراق میں دو دھماکے ہوئے جبکہ مشرقی بغداد میں بھی ایک دھماکا ہوا ہے۔ اس دھماکے میں کم سے کم چھے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 
دوسری جانب نامعلوم تخریبی عناصر نے کربلا نجف روڈ کو بند کردیا۔ 
ایک عراقی عہدیدار نے کہا ہے کہ تخریبی عناصر نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر کربلا نجف روڈ کو بند کردیا کہ جو نہایت اہم روڈ ہے۔ بعض عراقی مظاہرین نے عراقی پارلمینٹ میں کربلاء کے نمائندوں کے دفاتر کے سامنے بھی دھرنا دیا۔ عراقی مظاہرین نے سنیچر کی رات بغداد - ذیقار روڈ کو بند کردیا تھا۔ 
عراقی عوام گذشتہ تین مہینوں سے مظاہرے کر رہے ہیں تاہم اب ان کی تعداد کم ہوگئی ہے لیکن ھوائی اڈوں، پلوں کو بند کرنے اور اہم عمارتوں یا بجلی گھروں جیسے اہم مراکز کا محاصرہ کرنے جیسی تخریبی اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 448740

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/448740/عراق-کے-دارالحکومت-بغداد-میں-تین-دھماکوں-کی-اطلاع

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com