QR codeQR code

رہبر انقلاب اسلامی کی اقتداء میں نماز کی ادائیگی کے لیے لاکھوں افراد کا مجمع

سپاہ قدس کے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے حق میں ریلیاں

17 Jan 2020 گھنٹہ 11:43

آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا نماز جمعہ کے بعد ایک بار پهر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے گی۔


آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا نماز جمعہ کے بعد ایک بار پهر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے گی۔
آج اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز جمعہ کے بعد ایران کے غیور عوام امریکی جارحیت کے خلاف اور مزاحمتی محاذ خاص طور سے سپاہ قدس کے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے حق میں ریلیاں نکال کرعالمی استکبار خاص طور سے امریکہ اور اسرائیل سے اظہار نفرت و بیزاری کریں گے۔
ایرانی عوام تہران کی نماز جمعہ رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کرنے کے بعد احتجاجی ریلی میں شرکت کریں گے۔
ایران کے وقت کے مطابق ۱۱:۳۰ سے ۱۲ بجے کے درمیان رہبر انقلاب اسلامی خطبۂ جمعہ کا آغاز فرمائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 448438

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/448438/رہبر-انقلاب-اسلامی-کی-اقتداء-میں-نماز-ادائیگی-کے-لیے-لاکھوں-افراد-کا-مجمع

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com