QR codeQR code

پاکستان میں برفباری اور بارش سے ہلاکتوں کو سلسلہ جاری

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 5 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

16 Jan 2020 گھنٹہ 18:19

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 5 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں برفانی تودے میں ہلاک ہونے والوے افراد کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔


آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 5 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں برفانی تودے میں ہلاک ہونے والوے افراد کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی ر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 5 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں برفانی تودے میں ہلاک ہونے والوے افراد کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں مزید 15 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ملک بھر میں خراب موسم کے باعث حادثات میں اموات کی تعداد 109 ہوگئی جس میں 5 فوجی جوان بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برفانی تودوں کے گرنے سے آزاد کشمیر کی وادی نیلم سب سے بری طرح متاثر ہوئی جہاں 76 افراد جاں بحق ہوئے اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں مسلسل چوتھے روز زمینی اور فون کے رابطے منقطع رہے۔ ضلع استور میں حکام نے بتایا کہ برفانی تودوں سے 2 مختلف علاقوں میں ایک خاتون اور ایک بچے کے علاوہ 5 فوجی بھی جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 448381

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/448381/پاکستان-میں-برفباری-اور-بارش-سے-ہلاکتوں-کو-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com